ماہر قانون اکرم شیخ نے جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفیٰ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک انتہائی قابل اور منجھے ہوئے جج تھے، انہوں نے کئی فیصلے انتہائی جانفشانی سے کیے ہیں۔
Related Posts
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے اسعتفیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف وکیل اور قانون دان اکرم شیخ نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ افسوسناک ہے، جس نے مجھے انتہائی افسردہ کر دیا ہے۔
اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے بطور وکیل بھی جسٹس اعجاز الاحسن کے ساتھ کام کیا ہے، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے کن وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے بحرحال وہ ایک منجھے ہوئے اور فقہی جج تھے، جنہوں نے انتہائی جانفشانی سے کئی فیصلے کیے۔