۔۔۔ تے ٹٹ گئی تڑک کرکے !

اتوار 14 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کی جانب سے اپنے سابق اتحادی اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد  کے مد مقابل امیدوار کھڑا کرنے کے فیصلے کے ردعمل میں راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ لال حویلی سے عمران خان کی تصویر والے پوسٹرز غائب ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 8 فروری کو ہونے والے آئندہ 2024 کے عام انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں دیا گیا، نتیجتاً، لال حویلی – شیخ رشید کے سیاسی مرکز اور رہائش گاہ سے عمران خان کی تصاویر اتار دی گئیں۔

پی ٹی آئی نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور این اے 57 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے مقابلے میں دو مختلف امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف امیدوار بننے کے اعلان کے بعد لال حویلی سے پی ٹی آئی کے جھنڈے اورعمران خان کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی رہائش گاہ کے باہر سیڑھیوں اور میٹنگ روم میں عمران خان کی تنہا اور شیخ رشید کے ساتھ آویزاں کئی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں، یہ تصاویر جو کئی برسوں تک لال حویلی کا حصہ تھیں حالیہ سیاسی پیش رفت کے بعد اتاری گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں