خواتین امیدواروں کو کتنے فیصد ٹکٹ دیے؟ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے فہرست طلب کرلی

اتوار 14 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ کے تحت سیاسی جماعتوں سے 5 فیصد خواتین امیدواروں کی فہرست طلب کر لی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانا لازمی ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ 5 روز کے اندر جنرل نشستوں پر مرد اور خواتین امیدواروں (جنہیں پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں) کی فہرست الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہونی ہے۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد اب بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا مرحلہ شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسکولز کب کھلیں گے؟ وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 27 مارچ کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

ڈیپ فیک کی دنیا: لوگ تشکیک کا شکار،شناخت کی تصدیق کا مؤثر طریقہ کیا؟

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ