سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی ایک اور قرارداد جمع

اتوار 14 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ آف پاکستان میں ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کروانے کے لیے ایک اور قرار داد جمع کر دی گئی ہے، قرار داد میں سخت سرد موسم اور سیکیورٹی کے خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔ قرار داد آزاد حیثیت میں سینیٹر ہلال الرحمان نے جمع کرائی ہے۔

اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کی گئی قرار داد میں سینیٹر ہلال الرحمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کا انعقاد ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب خیبر پختونخوا میں شدید سردی اور برفباری ہو رہی ہو گی۔

قرار داد میں انہوں نے کہا ہے کہ سخت سرد موسم خیبرپختونخوا میں شہریوں کو سازگاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیداروں کو الیکشن مہم چلانے میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔

سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں  سینیٹر ہلال الرحمان نے مزید کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی کے خدشات بھی درپیش ہیں جن کے باعث امیداروں کو خود پر دہشت گردوں کے حملوں کا بھی خدشہ ہے ۔ اس کے علاوہ صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے کہ وہ ان حالات میں ووٹ کیسے ڈالیں گے۔

سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن کا یہ صحیح وقت نہیں ہے اس لیے عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے کسی موزوں وقت تک کے لیے ملتوی کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی تھی جس سے سینیٹ سے منظور بھی کر لیا گیا تھا ۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے بھی سینیٹ سیکریٹریٹ میں قرار داد جمع کرائی گئی تھی جس میں انہوں نے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم