گزشتہ روز اندور میں ہونے والے بھارت اور افغانستان کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک مداح نےگراؤنڈ میں جا کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے پاوں چھوئے اور ان کو گلے لگا لیا جس کے بعد پولیس مداح کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔
بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ تھا، وہ نریندر ہیروانی گیٹ سے ’’ہولکر اسٹیڈیم‘‘ میں داخل ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف آرو نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شخص وہی ہے اور لکھا کہ آج میری ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی خواہش پوری ہوگئی۔
My wish of hugging Virat Kohli got fulfilled today ❤️pic.twitter.com/r0B8ZjE0Ui https://t.co/vjCWSPyY9e
— Aarav (@sigma__male_) January 14, 2024
تاہم بھارتی پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت کے حوالے سے اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئ۔
واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ ویرات کوہلی کا 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے بعد پہلا میچ تھا اور یہ ان کا کم بیک تصور کیا جا رہا تھا۔ ویرات کوہلی نے نومبر 2022 سے اب تک اس فارمیٹ کا کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا اور یہ ان کا پہلا میچ تھا۔