بحریہ ٹاؤن اور پیرس کے ایفل ٹاور میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا، ایمن خان

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوبز اسٹار ایمن منیب فرانس کے دارالحکومت پیرس کے دورے کے دوران معروف ایفل ٹاور سے متاثر نہیں ہوئیں۔ ایفل ٹاور کو اکثر فلموں اور ٹی وی شوز میں سیر و سیاحت کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ رومانٹک اور خوابناک مقام کے طور پر پیش جاتا ہے۔ تاہم، زیادہ تر لوگوں نے اسے تعریفوں سے کم تر پایا ہے، جن میں ایمن خان اور حنا الطاف بھی شامل ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں حنا الطاف نے ایمن منیب کو ایفل ٹاور کے بارے میں اپنی ایماندارانہ رائے کا اظہار کرنے کی ترغیب دی تو ایمن نے مزاحیہ انداز میں پیرس کے مشہور ڈھانچے ایفل ٹاور کا موازنہ بحریہ ٹاؤن کے ایفل ٹاور سے کیا اور کہا کہ بحریہ ٹاؤن اور پیرس کے ایفل ٹاور میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا۔

ایمن نے اپنے تجربے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میں نے ایفل ٹاور دیکھا تو میں نے سوچا کہ یہ کیا؟ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ ایفل ٹاور اپنی رومانوی ساکھ سے پیدا ہونے والی میری توقعات پر پورا نہیں اترا۔

اپنی بات کی وضاحت کے لیے ایمن نے پیرس کے ایفل ٹاور اور کراچی میں مزار قائد اعظم کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقامات چابیوں کے چھلے اور دیگر اشیا فروخت کرنے والے لوگوں سے بھرے پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں

اداکارہ نے کھل کر اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایفل ٹاور کا دورہ ایک خوابیلے اور حیرت انگیز مقام کی تصویر کشی پر پورا نہیں اترا۔ حنا الطاف اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں اور عالمی شہرت یافتہ مقام کے بارے میں ایمن کے واضح تبصرے پر حیران رہ گئیں۔

ایمن منیب کا ایفل ٹاور کے بارے میں مزاحیہ انداز اس تاریخی ڈھانچے کے ارد گرد بکھری ان گنت رومانوی کہانیوں کو نیا نقطہ نظر فراہم کرتا ہے، کہ جو ٹاور کی بلندیوں سے نیچے کا نظارہ دیکھنے میں کشش رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp