نیشنل پارٹی کے وفد کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی تعاون پر اتفاق

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے 6 رکنی وفد نے ملاقات کی اور انہیں مقدمات سے بریت پر مبارکباد پیش کی۔

وفد کی قیادت پارٹی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کی جس میں میر کبیر، سردار کامل، جان محمد، طاہر بزنجو اور ایوب ملک شامل بھی تھے۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی صدر شہبازشریف، ن لیگ بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

نوازشریف نے مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور 8 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا اور قائدین نے پاکستان کے لیے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

عبدالمالک بلوچ نے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لیے قائد نوازشریف کے وژن اور کاوشوں کو بھی سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان