مریم نواز سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات، سیاسی تعاون پر گفتگو

جمعہ 23 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل این) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے بلوچستان کی نیشنل پارٹی ( این پی ) کے وفد اور بھکر سے رکن قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے جمعہ کو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی (این پی ) کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

  ملاقات میں سابق سینیٹر کبیر احمد، سیکریٹری جنرل  نیشنل پارٹی جان بلیدی اور سینیٹرطاہر بزنجو، سینیٹر اکرم، ایوب ملک اور نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر اسلم بلوچ بھی وفد میں شامل تھے۔ بھکر کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے بھی مریم نواز سے علیحدہ ملاقات کی۔

مریم نواز سے بلوچستان کی نشینل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی

مریم نواز شریف نے نیشل پارٹی (این پی ) کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ  ان کی جماعت بلوچستان اور اس کے عوام کو نہایت اہمیت دیتی ہے۔ نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔ سی پیک، گوادر پورٹ، مغربی روٹ سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیم، زراعت، صنعت، آئی ٹی کے شعبوں میں نیا کاروبار اور روزگار ملے گا۔کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مریم نواشریف کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نوازشریف نے سیاسی اکاموڈیشن کی ہمیشہ فراخ دلانہ مثال قائم کی ہے۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی میں سیاسی تعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز سےبھکر کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے بھی ملاقات کی

بعد ازاں مریم نواز سےبھکر کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے مسلم لیگ ن کے ترقی کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم