بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دینے والی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔

یہ بات عیاں ہے کہ امن دشمن بھارت طویل عرصے سے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کر کے اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے استعمال کر رہا ہے، اسی تناظر میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون ماہ رنگ بلوچ بلوچوں کے حقوق اور مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر اسلام آباد میں ریاست مخالف دھرنے میں شریک ہے۔

تازہ ترین ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ اپنے خطاب میں پاکستان کی ایران میں کیے جانے والی اسٹرائیک میں ہلاک دہشتگردوں کے حوالے سے اقرار کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’آپ سب کو اس بات کا اندازہ ہے کہ ایران میں جو لوگ مارے گئے ہیں ان کے لواحقین یہاں دھرنے میں موجود ہیں۔‘

ماہ رنگ بلوچ کا یہ بیان اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشتگرد ایران میں روپوش ہیں جہاں سے وہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک کیے جانے والے دہشتگرد بالاچ اور اس جیسے بہت سے دہشتگردوں کی نمائندگی کرنے والی ماہ رنگ بلوچ بالاخر سچ زبان پر لے ہی آئی ہیں۔ ریاست کا روز اول سے یہی موقف ہے کہ یہ دہشت گرد عناصر گھروں سے بھاگ کر بیرون ممالک بالخصوص ایران اور افغانستان میں روپوش ہیں۔

ایسے میں پاکستان دشمن دہشتگردوں کے لیے ’بلوچ یکجہتی کمیٹی‘ کا احتجاجی مظاہرہ عام فہم سے بالاتر ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ بی ایل کے سرغنہ اور ریاستی اداروں پر لاتعداد حملوں میں ملوث عبدالغفار لانگو کی بیٹی ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ نے نہ صرف ریاستی وظیفے پر تعلیم حاصل کی بلکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد سے اب تک وہ سرکاری تنخواہ کے ساتھ ساتھ متعدد مراعات سے بھی استفادہ کر رہی ہیں۔ اب وہ ملک دُشمن عناصر کے ایما پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرتے ہوئے بے نقاب ہو گئی ہیں۔

جن لا پتہ افراد کے نام پر ریاست مخالف پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے وہ بھاگ کر ایران میں روپوش ہو گئے ہیں اور ایران میں پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہو کر پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ان تمام حالات میں ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر لوگوں کا اسلام آباد میں دھرنا اور احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی