پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، کارکنان اور عمران خان کی بہنیں ہر منگل اور جمعرات کے روز عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کا رخ کرتے ہیں، منگل کو فیملی جبکہ جمعرات کو سیاسی ملاقاتوں کا دن ہوتا ہے۔ ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان کی بہنیں، پارٹی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل کے قریب احتجاج کرتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب موجود رہنماؤں اور کارکنان کا احتجاج کافی مختلف ہوتا ہے۔ عام طور پر تو احتجاج ایک ہی جگہ جمع ہو کر کیے جاتے ہیں لیکن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج مختلف مقامات پر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے باہر ڈراما لگاتی ہے، باز نہ آنے پر حل نکالنا ہوگا، رانا ثنااللہ

آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل کی دوسری طرف موجود چوکی پر آئے، میڈیا سے گفتگو کی اور پھر وہاں سے روانہ ہو گئے جبکہ پارٹی کی دیگر قیادت، کارکنان اور عمران خان کی بہنیں گورکھپور والی سائیڈ پر موجود پولیس چیک پوسٹ پر موجود رہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا عمران خان کے بہنوں سے قریباً 200 میٹر دور موجود ایک چائے کے ڈھابے پر بیٹھے رہے، جہاں پر پارٹی کارکنان نے ان سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اسی طرح مختلف علاقوں سے آئے ایم این ایز اپنے ہمراہ چند افراد کو لے کر پولیس چوکی کے قریب آتے ہیں، کچھ لمحوں کے لیے نعرے بازی کی، ویڈیوز بنائیں اور پھر وہاں سے چلے گئے۔

عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر گورکھ پور والے ناکے کے بالکل ساتھ چٹائی پر بیٹھی رہیں، ان کے ساتھ خواتین کا ایک بڑا مجمع چائے کے ڈھابے پر بیٹھا رہا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صوبہ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے رہنما شفیع جان اور مینا خان آفریدی بھی اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وہ اور ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بہنوں کے ہمراہ احتجاج کے بجائے قریب موجود ہوٹل میں وقت گزارا اور وہیں پر اپنی میٹنگ کرتے رہے، اس دوران کسی کو بھی ان کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت تک کا سفر، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے کیا نئی حکمت عملی اپنا رہی ہے؟

اس دوران پی ٹی آئی کارکنان اور وکلا کی بھی ایک بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی، تاہم یہ تمام لوگ مختلف ٹولیوں پر جگہ جگہ بیٹھے رہے۔ کچھ لمحوں کے لیے نعرے بازی کرتے اور پھر وہاں سے روانہ ہو جاتے۔

کارکنان اور دیگر لوگوں کے لیے مختلف اوقات میں کھانا آتا رہا، اور وہ اس سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی