ثانیہ سے ثنا تک: کرکٹر شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی، شعیب ملک نے دوسری شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں الحمد اللہ لکھا اور قرآنی آیت لکھی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ’ہم نے آپ کو جوڑوں میں بنایا‘۔

کرکٹر شعیب ملک کے خاندانی ذرائع نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی چند دن قبل کراچی میں ہوئی۔

ماڈل و اداکارہ ثنا جاوید نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنا نام ثنا جاوید سے تبدیل کرکے ثنا شعیب ملک رکھ دیا ہے۔ اور اسی کیپشن کے ساتھ جو شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا انہوں نے بھی تصویر پوسٹ کی۔

ثنا جاوید کی 2020 میں عمیر جسوال سے شادی ہوئی تھی اور نومبر 2023 میں طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں، جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا، اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصاویر شیئر کرنا بھی بند کر دیں۔

واضح رہے ثنا جاوید نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ٹی وی اشتہارات میں بطور ماڈل کیا، انہوں نے 2012ء کی سیریز ’میرا پہلا پیار‘ میں معاون کردار کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا اور اسی سال ڈراما شہر ذات میں بھی ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا۔

ثنا جاوید نے معروف ڈرامہ پیارے افضل میں بھی معاون اداکارہ کا کردار ادا کیا، بعد میں ایک مشہور ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں مرکزی کردار سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے ’مہرونسا وی لب یو‘ اور ’دنو کی دلہنیا‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔

دوسری جانب سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جزباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جو چیز آپ کے دل کو تکلیف پہنچائے اس سے دوری اختیار کر لینی چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انہوں نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری بھی اپڈیٹ کی اور ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کے انٹرویو کرنے کی تصویر لگائی۔ انہوں نے اپنی نئی زندگی کی شروعات کرنے کے لمحات بھی شیئر کیے۔

اس سے قبل سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 2022 میں اس وقت سرخیوں میں آگئے تھے جب ان کی طلاق کی افواہیں انٹرنیٹ پر چلنے لگیں۔ جب کہ ان دونوں میں سے کسی نے بھی اسے تسلیم نہیں کیا، اب ایک بار پھر اس جوڑی کی طلاق کے حوالے سے قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں بتایا ہے کہ کس طرح شادی اور طلاق دونوں مشکل کام  ہیں، دونوں میں سے ایک کا انتخاب دانشمندی سے کرنا چاہیے۔

بدھ کے روز سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شادی اور طلاق کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے۔ ان میں سے کون سی زیادہ مشکل ہے، اس کا انتخاب کریں۔‘

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق کی افواہیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام اذہان ہے۔

دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔

کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے۔

تاہم اس دوران شعیب ملک متعدد بار ثانیہ مرزا کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریف کرچکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ صرف ان کے اور ثانیہ مرزا بلکہ پوری دنیا کے جوڑوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوتے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp