حنا خان کی فلم ’کنٹری آف بلائنڈ‘ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ حنا خان کی فلم ’کنٹری آف بلائنڈ‘ اکیڈمی ایوارڈ آسکر 2024 میں بہترین فلموں کے مقابلے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

دنیا کے بہترین فلمی ایوارڈز میں سے ایک اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکر 2024 کے لیے ہندوستان کی کئی فلمیں ہیں جو فاتح کی دوڑ میں اپنی جگہ بنا سکی ہیں۔ آسکر کے لیے نامزد ہونے والی 265 فلموں میں سے ایک وکرانت میسی کی 12ویں فیل ہے۔ حنا خان کی ’کنٹری آف بلائنڈ‘ ہے جبکہ ان میں ملیالم فلم ’2018‘ بھی فہرست میں شامل ہے۔

بھارتی ڈراما انڈسٹری میں دھوم مچانے کے بعد اب حنا خان فلموں میں بھی دھوم مچا رہی ہیں۔ اکتوبر 2023 میں حنا خان کی ’کنٹری آف بلائنڈ‘ کو آسکر لائبریری نے لائبریری آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز میں مستقل مجموعہ کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا تھا۔

نابینا افراد کی زندگی اور ان کی مشکلات پر مبنی فلم ’کنٹری آف بلائنڈ‘ کو بیرون ملک میں خوب پسند کیا گیا تھا۔ حنا خان نے کہا ہے کہ ووٹنگ کی بنیاد پر ’کنٹری آف بلائنڈ‘ کا آسکر کے لیے منتخب ہونا اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلم ’کنٹری آف بلائنڈ‘کا اوپن ہائیمر اور باربی جیسی فلموں کے ساتھ فہرست میں شامل ہونا بڑی کامیابی اور پوری ٹیم کے لیے قابل فخر ہے۔ فلم میں حنا خان ایک نابینا لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی کہانی میں تمام لوگ اندھے ہیں۔ اندھوں کی دنیا میں ایک آنکھ والا شخص آتا ہے جو تمام نابینا افراد کے لیے امید کی نئی کرن بن جاتا ہے۔ ہیرو کے علاوہ فلم میں زیادہ تر لوگ نابینا ہیں۔ اس لیے اس فلم کو’کنٹری آف بلائنڈ‘ کا نام دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے