ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے پاس کتنی دولت ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی سابق اہلیہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے، جس کے بعد شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور ثنا جاوید تینوں ہی خبروں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کے پاس تقریباً ساڑھے 7 ارب روپے کی دولت ہے، ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پرتعیش گھر ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ثانیہ مرزا کا بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش کاریں بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے سال 2022 میں مختلف پراجیکٹس سے ایک سال میں 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور ان کے پاس اس وقت بھی 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زیادہ کے اثاثے موجود ہیں۔

دوسری جانب سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں، ان کے پاس کُل تقریباً 232 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں اس کے علاوہ پاکستان اور دبئی میں پراپرٹی کے نام پر بھی اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب