پنجاب بھر میں خطرناک نمونیہ مزید 12 بچوں کی زندگیاں نگل گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1077 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ لاہور میں 251 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب بھر میں نمونیہ کے کیسز کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
پنجاب میں نمونیہ مزید 12 بچوں کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے 1 بچہ جاں بحق ہوا ہے۔
نمونیہ کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور میں ایک روز کے دوران 251 نئے کیسز سامنے آئے، پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 220 اموات اور 11 ہزار 597 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات کے مطابق لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 48 ہلاکتیں اور 1 ہزار 821 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔