پشاور، بانی پی ٹی آئی کے خلاف بات کیوں کی؟ اقبال آفریدی امام مسجد سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں پشاور کی ایک مسجد میں امام مسجد اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما کو امام مسجد کے ساتھ الجھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دکھایا جا رہا ہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران امام مسجد اورپی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران  خان کے خلاف بات کرنے پر اقبال آفریدی سیخ پا ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی نے امام مسجد کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں، سیاست کی بات کیوں کی۔

جس پر امام مسجد انہیں کہتے ہیں کہ’ میں نے حق کی بات کی ہے، جس پر امام مسجد کو امام مسجد کو منافق کہنے پرنمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے وی باہرنکال دیا۔

واضح رہے کہ ا قبال آفریدی حلقہ این اے 27 ضلعی خیبر سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھی ہیں، پی ٹی آئی رہنما اور امام مسجد کے درمیان تنازع نمازیوں کی مداخلت پرختم ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ