شمالی کوریا کا جنگی جنون، ایک اور بیلسٹک میزائل فائر کردیا، جنوبی کوریا میں ہلچل

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے مشرقی سمندر کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کردیا، جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل لانچ کی تصدیق کردی۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق شمالی کوریا کے وونسان کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق اتوار کو سہ پہر 3 بجے کے قریب مشرقی سمندر کی جانب بیلسٹک میزائل داغا گیا، جس کے بعد فوج نے نگرانی اور چوکسی بڑھا دی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا مشرقی ساحل سے متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان میزائل سے متعلق معلومات ایک دوسرے سے مسلسل شیئر کررہے ہیں۔ جاپانی وزیراعظم کے دفتر نے بھی میزائل لانچ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مشتبہ بیلسٹک میزائل قرار دیا، جبکہ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق میزائل سمندر میں گرا ہے۔

میزائل داغے جانے کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی قومی سلامتی دفتر نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں ملکی سلامتی پر میزائل لانچ کے اثرات اور آئندہ کے ردعمل کا جائزہ لیا گیا۔

جنوبی کوریا کی حکومت نے شمالی کوریا سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور ایک سنگین عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، علاقائی ممالک کا اظہارِ تشویش

شمالی کوریا نے رواں ہفتے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کی جانب سے جوہری سرگرمیاں روکنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد مسترد کردی تھی۔ پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ قرارداد سے جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاست کی حیثیت سے اس کے مؤقف پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

شمالی کوریا نے قانونی طور پر جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاست کی حیثیت برقرار رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے حال ہی میں ملک کی جوہری حیثیت کو ‘مطلق’ قرار دیا تھا۔

یہ میزائل لانچ شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی سمندر کی طرف متعدد مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے جانے کے 8 روز بعد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا