پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

قاضی محمد سلیم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریوں کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے فوری بعد پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے کوٹہ کا تحفظ کیا جا سکے۔

درخواست کے مطابق عام انتخابات میں ووٹرز کو اپنی مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کے لیے یکساں موقع فراہم کرنا نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 175 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ہیں، رپورٹس کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 59.3 فیصد ہے اور 75.3 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ان پڑھ ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر انتخابات کے فوراً بعد پی ٹی آئی کو بلے کا نشان بحال ہو جائے تو عدالت پی ٹی آئی کے تمام منتخب آزاد امیدواروں کو ’بلے‘ کے بحال شدہ نشان کے تحت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی اجازت دے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی ووٹرز کو قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں نمائندگی کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو الاٹ کی گئی مخصوص نشستوں کے ذریعے یکساں طور پر مستفید ہونے کے قابل بنائے گا۔

درخواست گزار کے مطابق یہ عمل انتخابی نشان واپس لینے جیسے مہلک گھاؤ کے بعد پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں کے مساوی لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا