پولیس کا غیر ملکی سیاحوں کےساتھ ہتک آمیز رویہ: ’’پنجاب پولیس پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے‘‘

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صادق آباد میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ پولیس کے ہتک آمیز رویے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہوگئی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیر ملکی خاتون سیاح کہتی ہیں کہ’ مجھے بتائیں کہ میرے ساتھی کے بال کیوں کھینچے؟ سب نے دیکھا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ کیسا سلوک کیا۔‘

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس وین کی طرف جاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’شیم آن یو‘ جس کے بعد پولیس وین میں بیٹھا اہلکار اپنی بندوق کا رخ ان کی طرف کرتے ہوئے دھمکانے کی کوشش کرتا ہے۔ خاتون اس کے بعد چیخ کر کہتی ہیں ’شوٹ می‘ (مجھے گولی مار دو) جس کے بعد پولیس وین کا ڈرائیور وہاں سے گاڑی بھگا کر لے جاتا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاحوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے ان کی سائیکلیں اور کیمرے چھین کر فرار ہوگئے، اطالوی سیاح الیکس کا کہنا تھا’ ہم  نیشنل ہائی وے 5 پر ناشتہ کرنے بیٹھے تھے، پولیس اہلکار آگئے اور ہمیں جانے کو کہا، مجھے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان کو سزا نہ دی گئی تو وہ اپنے سفارت خانے سے رابطہ کریں گے‘۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے پنجاب پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صادق آباد میں غیر ملکی سیاح کے ساتھ پنجاب پولیس کا رویہ اصل معاملہ کیا، ہے کوئی پوچھنے والا ؟ایکشن ہوگا !

 


ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پنجاب پولیس پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے‘‘


پنجاب پولیس کی جانب سے ایکس پر وضاحتی بیان جاری نہ ہوا تو صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ اس معاملے کی اب تک کوئی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی؟

صحافی ماجد نظامی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب پولیس کی بدسلوکی کے شکار غیر ملکی سیاحوں کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کارکردگی بتائیں کہ انہوں نے آئی جی آفس میں نئی پینٹنگز اور فانوس لگوا دیئے ہیں۔ اور ٹک ٹاک پر سلو موشن میں افسران کی ویڈیوز لگانا اور ان کی پروموشن کرنا زیادہ اہم ہے۔


ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’ویلکم ٹو پاکستان‘ یہ پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے‘


واضح رہے کہ اٹلی سے آئے 3 سیاح سائیکل پر پاکستان کا ٹور کر رہے تھے جب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز