پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اضافہ

بدھ 31 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں حکومت کی وزارت خزانہ نے بدھ کی رات  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتیں متعین کی ہیں، جن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 24 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت272 روپے 89 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

بدھ کو نگراں حکومت کی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری 2024 کو نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا تھا۔

اس سے قبل نگراں وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 259 روپے 34 پیسے جب کہ ڈیزل 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔

اب یکم فروری سے پیٹرول 272 روپے 89 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی