وہ اداکارائیں جو شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی ہٹ فلم نہ کر سکیں

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکاری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے 30 سالہ کیریئر میں سیکڑوں فلمیں کی ہیں جن میں فلاپ فلمیں کم جبکہ ہٹ زیادہ رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ محض بھارت میں ہی مقبول نہیں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیے جاتے ہیں۔

شاہ رخ خان اپنی رومانوی فلموں کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں۔ بالی ووڈ کی معروف اکاراؤں مادھوری ڈکشٹ، کاجل، جوہی چاولہ اور دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ شاہ رخ خان کی آن اسکرین جوڑی خوب جمی لیکن کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں جو کنگ خان کے ساتھ ایک بھی ہٹ فلم نہ کر سکیں؟

منیشا کوئرالا

منیشا کوئرالا نیپالی اداکارہ ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ نیپالی اور ٹامل فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم تھی ’گڈو‘، جو سنہ 1995 میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔

اس فلم کے بعد ہدایت کار مانی رٹنم کی فلم ’دل سے‘ ریلیز ہوئی جس کا مشہور گانا ’ چھئیاں چھئیاں‘ آج بھی بیحد مقبول ہے۔ اس وقت یہ فلم بھی باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کرسکی تھی لیکن اب اس فلم کا شمار بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں ہوتا ہے۔

سونالی بیندرے

اگر آپ نے شاہ رخ خان کی فلم ’ڈپلیکیٹ‘ دیکھی تو یقیناً آپ کو پتا ہوگا کہ کس کی بات ہورہی ہے۔ سونالی بیندرے نے شاہ رخ خان کے ساتھ ’ڈپلیکیٹ‘ سے بھی پہلے ’انگلش بابودیسی میم‘ فلم کی تھی جو زیادہ پسند نہیں کی گئی۔

اس کے بعد ’ڈپلیکیٹ‘ آئی جو اس آن اسکرین جوڑے کو مزید ناکامی کی طرف لے گئی۔ سنہ 1998 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم اب مداحوں کو پسند آتی ہے لیکن اس وقت کے حساب سے یہ فلاپ تصور کی جاتی ہے۔

روینہ ٹنڈن

روینہ ٹنڈن اور شاہ رخ خان نے ایک ساتھ صرف ایک فلم کی ہے اور وہ ہے رمیش سپی کی ’زمانہ دیوانہ‘۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر فلاپ ہوئی اور مداحوں کے بیچ زیادہ مقبولیت حاصل نہ کر سکی۔

پوجا بھٹ

مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے بھی اپنے وقت میں بالی ووڈ پر خوب راج کیا اور ہٹ فلمیں بھی دیں۔ لیکن کنگ خان کے ساتھ ان کی کارکردگی کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔

فلم ’چاہت‘ میں ان دونوں ستاروں نے ایک ساتھ پہلی اور آخری بار کام کیا تھا۔ یہ فلم دیکھنے والوں کے دلوں میں جگہ نہ بنا سکی اور فلاپ قرار پائی۔

دیپا ساہی

شاہ رخ خان کی کچھ شروع کی فلموں میں سنہ 1993 کی ’مایا میم صاحب‘ کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔ اور یہ فلم بالی ووڈ اداکارہ دیپا ساہی اور شاہ رخ خان کی فلم تھی۔

ناقدین کو یہ فلم پسند آئی لیکن یہ باکس آفس پر پیسے کمانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ شاہ رخ اور دیپا نے مل کے سنہ 1995 میں ’او ڈارلنگ، یہ ہے انڈیا‘ میں بھی ساتھ کام کیا لیکن یہ فلم بھی فلاپ ہی مانی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟