تعلیمی اداروں کے بعد بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں، 10 روز میں بینک کتنے دن کھلیں گے؟

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تعلیمی اداروں کے بعد بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں آگئیں، ملک بھر میں کل کے بعد آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں گے۔ پیر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ڈے اور 8 فروری جمعرات عام انتخابات کے دن بینک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور 5 فروری کو پہلے ہی یوم یکجہتی کشمیر کی عام تعطیل کا دن ہے۔ اس دوران 4 ہفتہ وار چھٹیاں بھی آگئی ہیں، تاہم کل کے بعد آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن ہی بینکوں کا ورکنگ ڈے ہوگا۔

ملک بھر میں تمام بینک 3 سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار اور 5 فروری کو یوم کشمیر کی تعطیل ہوگی۔ اس طرح بینک ملازمین لمبی چھٹیاں منا سکیں گے۔

8 فروری الیکشن ڈے پر پھر بینک بند ہوں گے اور 9 فروری کو کھلیں گے، 10 اور 11 فروری کو پھر ہفتہ اور اتوار کو بینک بند رہیں گے۔ اس طرح بینک آئندہ ہفتے میں صرف منگل، بدھ اور جمعہ کو ہی کھلے رہیں گے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp