تمام قیاس آرائیاں دفن، انتخابات  8 فروری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن نے پھر واضح کردیا

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے التوا کے حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کی نفی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ انتخابات اپنے طے شدہ وقت پر ہی ہوں گے اور اس حوالے سے عوام کو کسی بھی شبے کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کا جمعرات کو ایک اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی اور  چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، آئی جی بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز  اور سیکریٹری داخلہ آفتاب درانی نے بھی شرکت کی۔

واضح  رہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک امیدوار کی ہلاکت اور بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے جس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایک اور افواہ کے حوالے سے بھی واضح کیا کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی بندش زیر غور نہیں۔

سکندر سلطان راجا نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت دونوں مل کر انتخابات کا انعقاد ہر صورت یقینی بنائیں گے اور 8 فروری کو الیکشن ہر صورت میں ہوں گے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بریفنگ میں  بتایا گیا کہ صوبائی انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں اور صوبائی انتظامیہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنےکے لیےتیار ہے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے  والے اداروں کو تمام تر وسائل فراہم کردیے گئے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی سیاسی یاغیرسیاسی قوت کو انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود الیکشن کا عمل نہیں رکےگا اور وہ وقت پر ہی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی انتخابی عمل کی سب سے بڑی دشمن ہے اور انتخابات میں رخنہ ڈالنے والے عناصر سے پاک فوج کی مدد سے سختی سے نمٹیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ووٹ ڈالنےکے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائےگا اور سیاسی جماعتوں اور  امیدواروں کو بلاخوف و خطر انتخابی  مہم چلانےکا

سازگار ماحول فراہم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے اعلان کے وقت قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے خبردار  رہا جائے۔

سکندر سلطان راجا نے کہا کہ پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں اور اگر انٹرنیٹ سروس کا کوئی مسئلہ سامنے آیا بھی تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز دستیاب نہیں ہیں تاہم اس کے سائز کو چھوٹا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور بیلٹ پر جہاں ٹھپہ لگانا ہے وہ متعلقہ خانہ اس مہر کے لیے مطلوبہ سائز کا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

97 سالہ خاتون نے  ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ