انڈا آپ کی جان لے سکتا ہے

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک دن میں صرف آدھا انڈا کھانے سے ہی آپ کی موت کا خطرہ 7 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تلا ہوا، ابلا ہوا یا پورا انڈا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور آپ کی صحت کے لیے درست نہیں ہے۔

ریسرچرز نے زردی اور سفیدی سمیت صرف آدھا انڈا کھانے کو بھی خطرناک قرار دیا ہے اور جو شخص پورا انڈا کھائے گا اس کی موت کا خطرہ 14 فیصد بڑھ جائے گا۔

چین کے ریسرچر کا کہنا ہے کہ انڈے میں چربی اور کولیسٹرول کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ انڈے کی صرف سفیدی کو استعمال کیا جائے اور زردی کھانے سے دور رہا جائے یا پھر انڈے کے متبادل کوئی اور چیز استعمال کی جائے تاکہ آپ موت کے خطرات سے دور رہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ انڈوں کا زیادہ استعمال کینسر اور عارضہ قلب کا موجب بن سکتا ہے تاہم انڈے کو بغیر زردی کے استعمال کیا جا سکتا ہے جو کولیسٹرول کی مقدار بڑھانے کی وجہ بنتا ہے۔ انڈے کی سفیدی کولیسٹرول سے پاک ہوتی ہے اس لیے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کولیسٹرول شریانوں میں خون کی رکاوٹ کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے فالج اور دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

انڈا صحت مند اور متوازن غذا کے طور پر اچھا انتخاب ہے کیونکہ پروٹین کے علاوہ ان میں وٹامنز اور معدنیات بھی پائی جاتی ہیں۔ انڈے کھانے کی کوئی حد نہیں ہے تاہم انہیں فرائی کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp