ٹائیفائیڈ کی ادویات بے اثر ہونے لگیں: صورتحال سنگین ہوگئی

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی اخبار میں شائع خبر کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ٹائیفائیڈ کیخلاف ادویات کے بے اثر ہونے کا مسئلہ سنگین ہونے لگا، اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے مریضوں کی تعداد بڑھنے گئی۔

طبی ماہرین کے مطابق لاہور کے اسپتالوں میں دو ہفتوں کے دوران روزانہ اوسطاً دس سے پندرہ مریض ٹائیفائیڈ سے متاثر ہو کر پہنچ رہے ہیں جبکہ اس سال اب تک شہر میں تین سو بائیس مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن سروسز ڈاکٹر جاوید احمد نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹائیفائیڈ کا مرض انتڑیوں میں پیدا ہونے والے بیکٹیریل انفیکشن سے لاحق ہوتا ہے۔ پینے کیلئے گندے پانی کا استعمال، ہاتھ دھوئے بغیر کھانا پکانا یا کم پکی مرغی کھانا مرض کے پھیلاو کی اہم وجہ ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ٹائیفائیڈ کے مریضوں پر بیشتر میڈیسن کے اثر انداز نہ ہونے کی بڑی وجہ ادویات کا غیرضروری استعمال ہے۔

ڈاکٹر جاوید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا بغیر ٹیسٹوں کے ادویات شروع کرا دینا اور مریضوں کا مطلوبہ وقت تک ادویات نہ لینا یہ صورت حال کے پیدا ہونے کے اسباب ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے، پانی کو ابال کر پینے اور متوازن غذا کے استعمال سے ٹائیفائیڈ جیسے مرض سے بچاو ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار، عملہ محفوظ

روات قلعے سے وادی کیلاش تک: پاکستان کے کونسے 12 تاریخی ورثے عالمی شناخت کی دوڑ میں شامل ہیں؟

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ لگ بھگ 42 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

ویڈیو

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ لگ بھگ 42 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟