رام چندر نیپال کے تیسرے صدر منتخب ہوگئے

جمعرات 9 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تجربہ کار سیاست دان رام چندر نیپال کے صدر منتخب ہوگئے۔

نیپال کے بزرگ سیاست دان رام چندر  اپنے مدمقابل سبھاش چندر کو شکست دے کر ملک کے تیسرے صدر منتخب ہوگئے۔ انھوں نے 33802 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سبھاش چندر 15518 ووٹ حاصل کرسکے۔

 78سالہ رام چندر ، بڈیا دیوی بھنڈاری کی جگہ سربراہ مملکت کا منصب سنبھالیں گے۔

رام چندر پودل کون ہیں؟

رام چندر پودل بنیادی طور پر ایک زراعت پیشہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے نیپالی ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ جیل میں قید تھے جب انھوں نے ایم اے کا امتحان دیا۔ وہ سیاسی جماعت نیپالی کانگریس سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کی سنٹرل کمیٹی کے رکن ہیں۔

رام چندر ملک کے ایوان نمائندگان کے سپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ اور متعدد ادبی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔ وہ چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ ہیں۔

رام چندر پودل نیپال میں بادشاہت کے خاتمے کے بعد ملک کے تیسرے صدر ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیپال دو بڑے ممالک بھارت اور چین کے درمیان سینڈوچ بنا ہوا ہے۔ دونوں ممالک نیپال میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار