سیسٹرولوجی یو ٹیوبر خاندان کی ترکیہ کے دورے کی ویڈیو وائرل

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں یوٹیوبر کی بھرمار سامنے آئی ہے، ان یو ٹیوبر کی تعداد ہزاروں میں چلی گئی ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمیں آئے روز یو ٹیوب پر نیا مواد ہی نظر آتا ہے۔

یو ٹیوبررز میں سے بہت سے اپنے چینلز کے ذریعے اچھی خاصی رقم کما رہے ہیں اور اپنے ناظرین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اور بہتر مواد شیئر کر رہے ہیں۔

فیملی وی لاگنگ بھی سامنے آئی ہے جو ملک میں بہت مشہور ہوگئی ہے اور اب ہمارے پاس بہت سارے فیملی وی لاگرز بھی موجود ہیں۔

ان فیملی ’وی لاگرز‘ میں سے ایک  ’سیسٹرولوجی ‘ بھی عوام کے اندر انتہائی مقبول ہے جس میں ہیرا فیصل اور اس کی بہنیں اور ان کے والدین اپنی زندگی کے بارے میں چیزیں شیئر کرتے ہیں۔ سب سے بڑی بہن اقرا کنول کی ابھی شادی ہوئی ہے اور اہل خانہ نے شادی کی تمام تقریبات کی تفصیلات تصویریں اور ویڈیوز اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

اقرا کنول اپنے ہنی مون پر ہیں تو سیسٹرولوجی خاندان شادی کی مصروفیات سے فارغ ہو کر چھٹیاں منانے کے لیے ترکیہ کے دارلحکومت استنبول پہنچا ہوا ہے۔ چاروں بہنوں نے اپنے والدین کو ترکیہ کی مشہور سلطانی ٹوپی اور ملکہ کا لباس پہنا کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور پھر انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کیا جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی