امریکا: چھ سالہ بچے کی اسکول ٹیچر پر گولیوں کی بوچھاڑ

جمعرات 9 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے شہر ورجینیا میں ایک 6 سالہ بچے نے اپنی اسکول ٹیچر پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے انھیں زخمی کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ورجینیا کے ایک پرائمری اسکول رچنگ ایلیمنٹری میں پڑھنے والا ایک بچہ اپنے بیگ میں پستول رکھ کر لایا اور موقع پاتے ہی اپنی ٹیچر 25 ٹیچر ایبیگیل زورنر پر حملہ کردیا جس سے ان کے ہاتھ اور سینے میں گولیاں لگیں تاہم ان کی جان بچا لی گئی۔

اس مسئلہ پر ایک قانونی ماہر کا کہنا ہے کہ اپنی ٹیچر کو گولی مارنے والے بچے پر فرد جرم عائد ہونے کا کوئی امکان نہیں کیوں کہ وہ ابھی صرف 6 سال کا ہے۔

مقامی حکام کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک  اس بات پر یہ طے نہیں کیا جاسکا کہ بچے کے خلاف اس جرم پر کوئی قانونی کارروائی کی جاسکے گی یا نہیں۔

اس معاملہ پر قانونی رائے دیتے ہوئے ایک مقامی وکیل ہاورڈ گیوین نے کہا کہ نابالغ بچے کے خلاف مجرمانہ کارروائی نہیں ہو سکتی کیوں کہ بچہ قانونی نظام کو سمجھنے کے لیے ابھی بہت چھوٹا ہے تاہم اسے مقدمہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہاورڈ گیوین نے مزید کہا کہ کوئی بھی اقدام جلد بازی میں نہیں کیا جائے گا بلکہ تمام حقائق کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ