پی ٹی آئی کا امیدوار ن لیگی بھائی کے حق میں دستبردار

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی پی 101 جڑانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکرم چوہدری اپنے بڑے بھائی اشرف چوہدری کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

اکرم چوہدری کے بڑے بھائی اسی حلقے سے ن لیگ کے نامزد امیدوار ہیں امیدوار ہیں۔
دستبردار ہونے والے اکرم چوہدری کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی والد کی جگہ ہیں اس لیے وہ ان کے سامنے الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف کی اُمیدوار عفت طاہرہ سومرو استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار ہو گئی تھیں۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 لودھراں سے نئے امیدوار کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے مطابق این اے 55 لودھراں سے راؤ محمد قاسم پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جن کا انتخابی نشان ہینڈ پمپ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp