نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے ریواز گارڈن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 42 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
محسن نقوی ووٹ ڈالنے جب پولنگ اسٹیشن گئے تو ایک خاتون ووٹر نے بلند آواز میں ان سے ایک دلچسپ مطالبہ کردیا۔
وزیراعلیٰ چونکہ اب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بھی منتخب ہو چکے ہیں اس لیے اس تناظر میں خاتون ووٹر نے ان سے کہا کہ بابر اعظم کو کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
یادرہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شکست کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی تھی۔
کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر کپتان بابر اعظم سے بھی زیادہ تنقید سابقہ چیئرمین ذکاء اشرف پر ہوئی تھی۔ چند روز قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے جس کے بعد سے کرکٹ شائقین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔