عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں نتائج وقتاً فوقتاً سامنے آرہے ہیں۔ بات کی جائے اگر بلوچستان کی تو بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوئے تاہم قومی اسمبلی پر تمام تر نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں میں سے 21 حلقوں کا غیر سرکاری نتائجہ سامنے آگیا۔ 5 نشستیں لے کر پیپلز پارٹی سب سے آگے، 4 سیٹوں پر مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 3 پر آزاد امیدواروں نے بازی ماری۔
مزید پڑھیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پی بی 17 اوستہ محمد، پی بی 13 نصیر آباد، پی بی 40 کوئٹہ 3، پی بی 44 کوئٹہ 7 اور پی بی 45 کوئٹہ 8 سے کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن بھی کسی سے پیچھے نہیں ن لیگ نے پی بی 5 لورالائی، پی بی 6 دکی،پی بی 15 صحبت پوری اور پی بی 22 لسبیلہ سے نشستیں حاصل کر سکی ہے۔ بات ہو اگر جمعیت علمائے اسلام ف کی پی بی 34 نوشکی، پی بی 35 سوراب، پی 37 مستونگ، اور پی بی 48 پیشین 2 سے جمعیت کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
انتخابات میں آزاد امیدوار بھی کسی سے پیچھے نہیں پی بی 39 کوئٹہ 2، پی بی 41 کوئٹہ 4، پی بی 47 پیشین 1 اور پی بی 51 چمن سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی، پی بی 29 پنجگور 1، بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار پی بی 46 کوئٹہ 9 کامیاب ہوئے۔