حکومت 6 ماہ چلانی ہے تو نواز شریف کو وزیر اعظم بنا دیں، فیصل واوڈا

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ 95 آزاد امیدواروں میں سے 35 کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، باقی 60 امیداروں میں سے 25 کا بھاؤ لگنا شروع ہوگیا ہے، لیکن اس دفعہ دام زیادہ نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کی 22 نشستوں میں سے 24 بھی لے جاتی تو میں سرپرائز نہیں ہوتا۔ پہلے سے معلوم تھا کہ آزاد امیدوار زیادہ ہی ہوں گے اور مسلم لیگ ن کی سیٹیں کم ہوں گی۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف نے پورے نتائج سے پہلے ہی اپنی تقریر کردی، خصوصی نتائج کے باوجود وہی رزلٹس آرہے ہیں جو میں نے بتائے تھے، جو پیش گوئی کی تھی وہ پوری ہوئی اب انتظار کریں منڈی بھی سج چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر وکٹری اسپیچ نہیں شرمندگی کی تقریر تھی، نواز شریف کو اگر 4 یا 6 مہینے حکومت چلانی ہے تو بے شک وزیراعظم بننے کے لیے بضد رہیں۔

’2 سال حکومت چلانی ہے تو نواز شریف وزیراعظم نہیں ہوں گے البتہ ان کی بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ضرور ہوجائیں گی‘۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اسلام آباد میں منڈی سج چکی ہے، لیکن اس بار دام کم ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق  95آزاد امیدواروں میں سے 35 کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے، باقی بچنے والے امیدواروں میں سے بھی کئی بک جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے