پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل ہورہی ہے نہ ڈھیل ملے گی، فیصل واوڈا

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل ہورہی ہے نہ ڈھیل ملے گی، آنے والے دنوں میں سب سامنے آجائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ گیم ہورہی ہے اور وہ تباہ و برباد ہونے جارہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت چاہتی ہے کہ عمران خان ابھی مزید جیل میں رہیں اور وہ مزے لوٹتی رہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف جماعت کے بانی عمران خان کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دائیں بائیں بھی ہیں اور حکومت کے ساتھ بھی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر کوئی دیکھ لے کہ کھانے میں زہر ڈالا گیا ہے تو کیا وہ کھائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف یہ دعویٰ کررہی ہے کہ عمران خان جلد جیل سے رہا ہو جائیں گے، آج پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شہریار آفریدی نے کہاکہ ہم آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں جو جلد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘