والدہ ارشد شریف کی عمران خان، مراد سعید اور واوڈا کو شاملِ تفتیش کرنے کی استدعا

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحافی ارشد شریف مرحوم کی والدہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، فیصل واوڈا، سلمان اقبال، مراد سعید اور صحافی عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

ارشد شریف کی والدہ نے درخواست میں کہا ہے کہ’ مقدمہ کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتی ہوں، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائیں۔

انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ متعدد افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش بارے میں جاننے کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ ملی اور نہ ہی جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی سربراہ کو 5 افراد کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دے۔ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کیے جائیں۔ اور سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود کانگو کی ٹیم نے قوم کے دل جیت لیے، شاندار مہم پر عوام کا خراجِ تحسین

ایران نے  آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو نئی وارننگ جاری کردی، امریکی کردار پر بھی شدید تنقید

چینی حملے کے خدشے پر تائیوان کی بڑی جنگی مشق، ناکہ بندی، زلزلے اور حملے کا فرضی منظرنامہ

امریکی اولمپیئن پر لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول کو نقصان پہنچانے کا الزام، فردِ جرم عائد

جیٹ زیرو کا منفرد طیارہ ،ایئربس اور بوئنگ کے لیے نیا چیلنج

ویڈیو

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن کا بنیادی ستون، بھارت یکطرفہ طور پر اسے معطل نہیں کر سکتا، احمر بلال صوفی

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز