طویل مخاصمت کے بعد سعودیہ اور ایران تعلقات کی بحالی پر متفق

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 طویل عرصہ رنجشوں کا شکار رہنے کے بعد بالآخر ایران اور سعودی عرب کے مابین باہمی تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران میں اس بات پر اتفاق رائے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا جس میں یہ بھی طے پایا کہ دونوں ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخانے بھی دو ماہ کے دوران دوبارہ کھول لیں گے۔

مذاکرات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سفیروں کے تبادلے کے لیے جلد ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب اور ایران نے کامیاب مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔ جسکے مطابق دونوں ممالک نے ریاستی خودمختاری کا احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معملات میں مداخلت نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین 2001 ء میں طے پانے والے سیکیورٹی میں تعاون کے معاہدے کو فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں مماملک کے درمیان ایک طویل عرصہ سے تعلقات منقطع تھے۔

درین اثنا وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالہ سے انہیں رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا یمن میں جنگ کے خاتمہ اور مشرقی وسطیٰ کے علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کی کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے ٹینس اسٹارز اعصام الحق اور عقیل خان آئی ٹی ایف ماسٹرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

قطر اور مراکش سمیت 6 عرب فٹبال فیڈریشنز کی فیفا صدر انفانٹینو کی حمایت

دلچسپی و لگن سے عاری نوجوان کرکٹرز کی توجہ کھیل سے زیادہ پیسہ کمانے پر ہے، اقبال قاسم

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں، نواز شریف نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

ویڈیو

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا