انتخابات 2024 : قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین کامیاب

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب قرار پائی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی 4، آزاد امیدوار 4، پیپلز پارٹی 2 جبکہ ایک نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کی خاتون امیدوار کامیاب ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔30 پشاور سے آزد امیدوار شاندانہ گلزار کامیاب رہیں۔

این اے 67 حافظ آباد سے آزاد امیدوار انیقہ مہدی، این اے 73 ڈسکہ سے مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار، این اے 112 ننکانہ سے مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب علی خان کھرل، این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نوازشریف کامیاب قرار پائی ہیں۔

اسی طرح این اے 156 سے آزاد امیدوار عائشہ نذیر، این اے 158 وہاڑی سے مسلم لیگ ن کی امیدوار تہمینہ دولتانہ، این اے202 خیرپور سے ڈاکٹر نفیسہ شاہ، این اے 209 سے شازیہ عطا مری اور این اے 232 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار آسیہ اسحاق صدیقی کامیاب قرار پائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘