اپنے سگے والد سے زندگی میں کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اداکارہ صاحبہ

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلم اور ٹی وی اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ ان کی اپنے سگے والد سے زندگی میں کبھی ملاقات نہیں ہوئی، ان کے سوتیلے والد ہی ان کے لیے سگے والد سے بڑھ کر تھے۔

اداکار ساجد حسین کے ایک شو میں بات چیت کرتے ہوئے صاحبہ نے اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی والدہ (فلمسٹار نشو) کی ان کے والد سے طلاق ہوئی وہ پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں، لیکن بعد میں جب میں 10 سال کی تھی تو میری والدہ نے جمال پاشا سے شادی کی اور انہوں نے مجھے سگے باپ سے بڑھ کر پیار دیا، ان کی شفقت نے مجھے کبھی اپنے سگے باپ کی کمی محسوس نہ ہونے دی اور نہ کبھی ان کے ہونے نہ ہونے خیال آیا۔

اداکارہ صاحبہ اٖفضال اپنی والدہ اداکارہ نشو کے ساتھ۔ فائل فوٹو

صاحبہ کا کہنا تھا کہ ان کو جمال پاشا سے باپ بیٹی والا بے حد لگاؤ تھا اور وہ ان سے وہ بات بھی کہہ لیا کرتی تھیں جو ڈر میں اپنی ماں سے نہیں کہہ سکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں جمال پاشا کی کمی آج بھی محسوس کرتی ہیں اللہ ان کو جنت الفردوس میں مقام عطا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ