راولپنڈی، پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان کو راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پر نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے پاس فائرنگ کی جس کے باعث وہ چوہدری عدنان جان کی بازی ہار گئے۔

مقتول چوہدری عدنان نے انتخابات 2024 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑا تھا۔ چوہدری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی تھی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

چوہدری عدنان پر پولیس لائنز کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق حالیہ انتخابات میں چوہدری عدنان نے این اے 57 راولپنڈی اور پی پی 19 سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا تھا، انہیں این اے 57 سے 1820 جبکہ پی پی 19 سے 2972 ووٹ ملے تھے۔

چوہدری عدنان 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ