بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دورہ پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دبئی میں اپنے نیا گانا ریلیز کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جیل میں قید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کا کردار سنبھالیں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی خبر چونکا دینے والی تھی، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے لوگ عمران خان کی اپنے لیڈر کے طور پر واپسی چاہتے ہیں، میں دل سے چاہتی ہوں کہ عمران خان کی جیت ہو اور مجھے یقین ہے کہ وہ کامیاب ہوجائیں گے۔

پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہی ہوں اور پاکستان سے الیکشن لڑوں گی، راکھی ساونت

بھارتی اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہی ہوں اور پاکستان سے الیکشن لڑوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیت صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہوگی کیونکہ پاکستانی عوام اُن کے ساتھ ہے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی نہیں ٹِک سکتا۔

اداکارہ نے اپنا تازہ ترین گانا ‘بے بی ڈرامہ کوئین’ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے نام کیا ہے اور تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’یہ گانا عمران خان اور ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو سچائی اور انصاف کے لیے کھڑے ہیں۔‘

راکھی ساونت نے عمران خان کے جیل سے رہائی کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے اور عمران خان سے ملاقات کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں ان کے رہا ہونے کے بعد ان سے ملنے کے لیے پاکستان جاؤں گی، میں ذاتی طور پر ان کو مبارکباد دینے جاؤں گی، اگر عمران خان کے ووٹرز نے اُنہیں کامیابی دلوا دی تو میں دوبارہ عُمرہ کرنے جاؤں گی اور اُن کے لیے دُعا کروں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟