میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ کوئی میرے سلمان بھائی کے لیے بُرا نہ سوچے: راکھی ساونت

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی ملنے کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ کوئی میرے سلمان بھائی کے لیے بُرا نہ سوچے’۔

راکھی ساونت نے اپنے دوستوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر ردِعمل کا اظہار کیا۔

راکھی ساونت نے اداکار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان ایک لیجنڈ ہیں اور کسی کو ان کے بارے میں بُرا نہیں سوچنا چاہیے۔

راکھی ساونت نے غصیلے انداز میں کہا کہ ‘سلمان خان ایک نیک انسان اور لیجنڈ ہیں۔ ہمیں ان کے لیے دعا کرنی چاہیے کیونکہ وہ لوگوں کے لیے بہت کام کرتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ سلمان بھائی کے دشمنوں کی آنکھیں پھوٹ جائیں اور ان کی یاداشت ختم ہوجائے۔ میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ کوئی میرے سلمان بھائی کے لیے بُرا نہ سوچے’۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے سلمان خان کو بذریعہ ای میل مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ اداکار کو لارنس بشنوئی کے حالیہ انٹرویو کی ویڈیو دکھائی جائے جس میں لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ پنجاب  کی جیل میں قید لارنس بشنوئی کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبیّنہ ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے۔

اسی انٹرویو کے حوالے سے جب راکھی ساونت سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘جو لوگ سلمان بھائی کے خلاف انٹرویو دے رہے ہیں، میں انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ سلمان بھائی نے تمہارا کیا بگاڑا ہے، کیوں میرے بھائی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہو۔ وہ بہت نیک انسان ہے پلیز ان کا پیچھا چھوڑ دو۔ سلمان بھائی لوگوں کے لیے سب کچھ کرتے ہیں اور انہوں نے میری ماں کے لیے بہت کچھ کیا ہے’۔

بھارتی اداکارہ سے متعلق جب سے یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کیا ہے اور اپنے دوست عادل خان سے شادی کی ہے، تب سے ہی وہ مسلسل خبروں میں رہنے لگی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں