راکھی ساونت اور عادل خان کی راہیں جدا ہو گئیں

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر عادل خان درانی اور انہوں نے راہیں جدُا کر لی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر عادل خان سے علیحدگی کر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں ہیں۔

راکھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ” ان کے شوہر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس ہی لئے وہ راکھی سے الگ ہوگئے ہیں

۔انہوں نے چیلینج کرتے ہوئے اس لڑکی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ تم نے مجھے گالیاں دی جو میرے پاس ریکارڈ ہے،عادل نے تمہارا ساتھ دیا، اگر عادل اپنی بیوی کا نہیں ہوا تو کسی کا نہیں ہو گا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے سارے پیسے اس نے لے لیے،مجھے ٹورچر کیا گیا،جسمانی،دماغی لیکن اب میری ٹینشن ختم اور آپ لوگوں کی شروع ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ راکھی نے گزشتہ ماہ میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کر کے عادل خان درانی سے 7 ماہ پہلے شادی کر لی تھی تاہم اس کے کچھ دنوں بعد سے ہی ان دونوں کی علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی ہیں جن کی راکھی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘