9 مئی مقدمہ: حلیم عادل شیخ ضمانت پر رہا

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر حلیم عادل شیخ کو 9 مئی مقدمے میں ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کردیا۔

حلیم عادل شیخ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ ان کے خلاف 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو کا مقدمہ کراچی کے تھانہ فیروزآباد میں درج ہوئی تھی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا پروانہ جاری  کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی کہ اگر وہ کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ حلیم عادل شیخ کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت 10 فروری کو منظور ہوئی تھی۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل ک مجموعی طور پر 30 سے زائد مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا تاہم ان تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp