پاک امریکا باہمی تعلقات کا فروغ، امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کا کراچی کا دورہ

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے دورہ کراچی کے موقع پر نوجوان قیادت، کاروباری شخصیات، صنعتکاروں، اقلیتی برادری، مالیاتی شعبے اور سماجی نمائندگان سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت و عوام ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سندھ میں ماحولیاتی تبدیلی و سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی میں بھرپور تعاون امریکا کی مخلصانہ کاوشوں کا عکاس ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں شراکت داری، ترقی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے پاکستان سے تعلقات کے فروغ کے مقصد سے کراچی کا دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے جمہوریت، معاشی نمو، خواتین کی معاشی خودمختاری کی حوصلہ افزائی اور پاکستانی عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے امریکی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

اینڈریو شوفر نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکا پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ ترجیحات پر مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد خطے میں جمہوریت، جامع اقتصادی ترقی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ کراچی کا یہ دورہ مختلف فریقین اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل روابط اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے جاری ہماری کاوشوں کا عکاس ہے۔

ڈی سی ایم شوفر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں ہوں یا سیلاب کے بعد بحالی کا چیلینج، امریکی حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں سندھ کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ 2022 کے سیلاب کے بعد سندھ کے لیے 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی مالی اعانت ہمارے اس غیرمتزلزل عزم کی واضح مثال ہے۔

’امریکا نے نا صرف معیاری تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، غذائی قلت کے خاتمے اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھی ہے، بلکہ سیلابی صورتحال سے نکلنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سندھ کے عوام کی معاونت میں مصروف عمل ہے‘۔

اینڈریو شوفر نے کراچی میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون سے چلنے والی ٹیری ٹیکس انٹرنیشنل کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ یہ کمپنی اس بات کی غماز ہے کہ کس طرح یو ایس حکومت کی اعانت سے مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو پرواں چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر میں لنکن کارنر کا دورہ کیا، جہاں متحرک نوجوان قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے منفرد و تعمیری خیالات کے تبادلے کا موقعہ فراہم کیا گیا۔

اینڈریو شوفر نے نجی و سماجی شعبہ کے نمائندگان کے علاوہ دیگرشعبہ ہائے زندگی بشمول مالیاتی، دوا سازی اور ٹیکسٹائل کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، جس میں انہوں نے پاکستان اور امریکا کے مابین نجی شعبے کی قیادت میں جامع ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈی سی ایم شوفر کے دورہ کراچی نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں اور مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی کمیشن برائے پناہ گزین (UNHCR) کے عہدیداروں سے ملاقات میں افغان پناہ گزینوں کے مسائل پر گفتگو کی اور امریکا کی جانب سے انسانی امداد و تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ اینڈریو شوفر نے مذہبی اقلیتی نمائندگان بالخصوص کراچی میں پارسی برادری سے بھی بات چیت کی۔ اس نشست میں اینڈریو شوفر کو کراچی کی مذہبی و ثقافتی تنوع کے بارے میں مزید جاننے اور مختلف مذہبی برادریوں کے مابین بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کا موقع ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا