آزاد امیدواروں کی ن لیگ میں شمولیت جاری: ملک کو انتشار نہیں استحکام چاہیے، مریم نواز

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی مزید 6 نشستیں مل گئی ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔

اس کے علاوہ پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور 93 بھکر سے کامیاب عامر عنایت شاہانی جبکہ پی پی 272 مظفر گڑھ سے جیتنے والے رانا عبدالمنان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پی پی 205 خانیوال سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 خانیوال سے اصغر حیات ہراج نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے کامیاب آزاد امیدواروں نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب و چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

رشید اکبر نوانی، احمد نواز نوانی، عامر عنایت شاہانی، رانا عبدالمنان، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے قائد ن لیگ نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مریم نواز شریف نے آزاد ارکان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور فیصلے پر مبارکباد دی۔

ہمارے لیے اقتدار نہیں، ملک اور عوام کی خدمت اہم ہے، مریم نواز

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہمارے لیے اقتدار نہیں، ملک اور عوام کی خدمت اہم ہے، نواز شریف پاکستان کو انتشار سے بچانے اور متحد کرنے والی قوت کا نام ہے۔

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ نواز شریف آج بھی پاکستان جبکہ مخالفین اپنی ذات کی بات کر رہے ہیں، اس وقت پاکستان کو انتشار نہیں، استحکام چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ انتشار پھیلانے والے آج بھی انتشار ہی پھیلا رہے ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا ہی انتشار ہے۔ اس انتشار کا نشانہ پاکستان اور ادارے ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، ان کی خدمت کا حق ادا کریں گے، ہم پنجاب کو ترقی کی مثال بنائیں گے۔

ن لیگ کی ملک کے لیے خدمات ہیں، شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کی گفتگو

اس موقع ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں نے کہاکہ قائد ن لیگ نواز شریف، شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پاکستان، عوام اور پنجاب کے لیے خدمات تاریخی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت اور قابل عمل ایجنڈا صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں