پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل طلب کرلیا گیا

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا  ہے، اجلاس میں نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے، نگران حکومت کی جانب سے اسمبلی سیکریٹیریٹ کو اجلاس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

گورنر پبنجاب بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کریں گے، جس میں پہلے مرحلے میں نومنتخب اراکین اسمبلی اپنا حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن 

پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کی اکثریت ہوگی؟ اس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے لیکن مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں 190 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعوی کیا ہے، ن لیگ کے اپنے اراکین کی تعداد اس وقت 137 ہے لیکن 20آزاد ارکان کی پارٹی میں شمولیت کے بعد اب مجموعی تعداد 157ہوچکی ہے۔

ن لیگ کو اسمبلی میں خواتین کی 66 مخصوص نشستوں میں سے 34 اوراقلیتوں کی 4 سیٹیں ملنے کی توقع ہے جس کے بعد ن لیگ کے پاس نشستوں کی مجموعی تعداد 195سے زائد ہو جائے گی، واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مضبوط امیدوار

مسلم لیگ ن کی نامزد کردہ مریم نواز وزیراعلی پنجاب کے عہدے کی مضبوط ترین امیدوار ہوں گی جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال قائدِ ایوان کا الیکشن لڑیں گے، جہاں نئی صوبائی حکومت کے لیے طلب کردہ پہلے اجلاس میں موجودہ اسپیکر سردارسبطین خان نومنتخب اراکینِ پنجاب اسمبلی سے حلف لیں گے۔

سبکدوش ہونے والے اسپیکر نئے اسپیکر کے الیکشن کے لیے دن اور وقت کااعلان کریں گے اور پھر شیڈول کے مطابق نئے اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔

نئے اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر منتخب کیے جائیں گے، ان کا انتخاب بھی خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا، نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد قائد ایوان یعنی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول اور وقت مقرر کیاجائے گا، قائد ایوان کے انتخاب کے لیے نیا اسپیکر شیڈول کااعلان کریں گے اور پھر ’اوپن بیلٹنگ‘ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں