الناصر اسپتال میں اسرائیلی فوج گھس آئی، اجتماعی قبریں بھی اکھاڑ دیں، فلسطینی انتظامیہ

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی خصوصی دستوں نے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر میں واقع ناصر اسپتال میں داخل ہوکر سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔

ٹی آر ٹی کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی خصوصی دستے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں جہاں انہوں نے سیکڑوں افراد کو یرغمال بنایا جن میں طبی عملے کے ارکان اور ان کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان دانیال ہاگاری نےکہا تھا کہ ان کی افواج ناصر ہسپتال کے اندر ایک درست اور محدود آپریشن کر رہی ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے الناصر میڈیکل کمپلیکس پر دھاوا بول دیا اور جنوبی دیوار کو گرانے اور اس میں سے داخل ہونے کے بعد اسے فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجی بلڈوزر ان اجتماعی قبروں کو اکھاڑ رہے ہیں جو کمپلیکس کی دیواروں کے اندر بنائی گئی تھیں۔

اسرائیلی فوج نے  گزشتہ روز اعلان کیا کہ خصوصی دستے ناصر ہسپتال کے اندر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔

فوج نے مزید کہا کہ اس کے پاس ان قیدیوں کی لاشوں کی موجودگی کے بارے میں پکی معلومات ہیں جنہیں 7 اکتوبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ قیدی غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوگئے تھے جنہیں حماس کے جنگجو وہاں لے آئے تھے۔ ایک بیان میں مزید کہا  گیا کہ ہمارے قیدیوں کی لاشیں اسپتال میں موجود ہو سکتی ہیں۔

سال 2023 میں دنیا بھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کا 70 فیصد غزہ میں مارا گیا، سی پی جے

صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) کے مطابق سال 2023 میں دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے 75 فیصد صحافی غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں مارے گئے۔

سی پی جے کا کہنا ہےکہ میڈیا کے لیے پچھلی پوری دہائی میں 2023 سب سے خطرناک سال تھا اور دنیا بھر میں قتل ہونے والے 99 صحافیوں میں سے 72 فلسطینی تھے جوکہ غزہ میں جنگ کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟