بولان میں سرداریار محمدرند کے بیٹے کے قافلے پر حملہ،2محافظ جاں بحق

ہفتہ 11 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان اسمبلی کے ممبر سرداریارمحمد رند کے بیٹے میرسردارخان رند کے قافلے پر بولان کے علاقے سنی شوران میں بم  حملہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں ان کے 2 محافظ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ میرسردارخان رند خود اس حملے میں محفوظ رہے۔

مقامی ایس ایچ اوکے مطابق جاں بحق  ہونے والوں کی میتوں اور زخمی کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیاگیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر نے بھی 2محافظوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی سردارخان رندکے قافلے پرحملے کی مذمت

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردار خان رند کے قافلے پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 محافظوں کے جاں بحق ہونے کا شدید افسوس ہے۔ اللہ کا شکرہے کہ سردار خان رند دھماکے میں محفوظ رہے۔

میر سردار خان  رند

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، مگر ہم صوبے میں امن وامان کی صورت حال ہر صورت برقراررکھیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے بم دھماکے میں سردارخان رند کے 2 محافظوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہارکیا اور اس کارروائی میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے متعلقہ اداروں کو تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں