سیاسی صف بندیاں: بیرسٹر گوہر کی اسلام آباد میں اتحادیوں سے اہم ملاقات

اتوار 18 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کو چونکہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کا چیلنج درپیش ہے اس لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے ان کی مشاورت جاری ہے تاکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کسی بھی جماعت میں شمولیت اختیار کر لیں اور ایوان میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہو۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے مرکزی رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علاما راجہ ناصر عباس بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وفاق اور پنجاب میں اتحاد سے متعلق مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے جا رہی ہے، تاہم اب اچانک یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کرنے جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp