نئے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد کون سی گاڑیاں کتنی مہنگی ہو گئی ہیں؟

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہنگائی کے اس دور میں آسمان کو چھوتی گاڑیوں کی قیمتوں کے باعث عوام کے لیے نئی گاڑی خریدنا ایک خواب بن کر رہ گیا تھا، اب حکومت نے عوام پر ایک اور ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں بننے والی ان گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے جن کی قیمت 40 لاکھ سے زائد ہے یا پھر جن کا انجن 1400سی سی سے زائد ہے۔

نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ 42 ہزار سے 3 لاکھ 2 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے، وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی اس نئے ٹیکس کے نفاذ سے کون سی گاڑیوں کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گا اور آٹو انڈسٹری ایکسپرٹ اس ٹیکس کے نفاذ کو کیسا سمجھتے ہیں۔

نئے 25 سیلز ٹیکس کے نفاذ سے صرف ان گاڑیوں کی قیمت بڑھیں گی جو کہ 1400cc سے کم ہیں اور ان کی قیمت 40 لاکھ سے زائد ہے کیونکہ وہ گاڑیاں جن کی انجن کیپیسٹی 1400سی سی  سے زائد ہے ان پر پہلے سے ہی 25 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق نئے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا اور قیمت 40 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ کر 43 لاکھ 26 ہزار روپے ہو جائے گی، اسی طرح 2 لاکھ 59 ہزار روپے اضافے کے بعد سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی قیمت بڑھ کر 46 لاکھ 25 ہزار ہو جائے گی۔

سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 57 ہزار اضافہ اور نئی قیمت 45 لاکھ 93 ہزار، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 76 ہزار اضافہ اور نئی قیمت 49 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 99 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا جس کے بعد نئی قیمت 53 لاکھ 39 ہزار ہو جائے گی۔

ٹویوٹا یارس جی ایل آئی مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 61 روپے اضافہ ہو گا اور نئی قیمت 46 لاکھ 60 ہزار روپے ہو جائے گی، ٹویوٹا یارس جی ایل آئی سی وی ٹی کی نئی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 67 ہزار ہو جائے گی، ٹویوٹا یارس اےٹی آئی وی  مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 76 ہزار جبکہ سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 91 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا جس کے بعد نئی قیمت 51 لاکھ 90 ہزار روپے ہو جائے گی، جبکہ ٹویوٹا یارس ایرو سی وی ٹی کی نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 54 لاکھ 1 ہزار ہو جائے گی۔

ہونڈا سٹی 1.2 مینوئل کی نئی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 78 ہزار ہو جائے گی، ہونڈا سٹی 1.2 سی وی ٹی کی نئی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار روپے اضافے کے بعد 51 لاکھ 15 ہزار روپے ہو جائے گی، پروٹون ساگا ایس آٹومیٹک کی نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 43 لاکھ 42 ہزار ہو جائے گی۔

آٹو انڈسٹری ایکسپرٹ سنیل سرفراز منج کے مطابق اس نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد 3 یا 4 گاڑیاں ایسی ہوں گی، جن کی قیمت میں اضافہ ہو گا جبکہ باقی گاڑیوں پر پہلے سے ہی سیلز ٹیکس ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت آٹو انڈسٹری مشکل دور سے گزر رہی ہے، گاڑیوں کی فروخت بالکل نہ ہونے کے برابر ہے، اس وقت سیلز ٹیکس بڑھانے سے گاڑیوں کی فروخت میں مزید کمی آئی گی۔

’عوام کے لیے گاڑی خریدنا پہلے ہی مشکل ہے اور اب مزید مشکل ہو گیا ہے، سیلز ٹیکس بڑھانے سے ٹیکس وصولی زیادہ نہیں بلکہ کم ہو گی کیونکہ فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد میں بڑی کمی ہو گی، اس وقت ایک گاڑی خریدنے پر حکومت کو 42 فیصد تک ٹیکس وصول ہو رہا ہے۔‘

سنیل سرفراز منج کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے آٹو انڈسٹری لگانے کے لیے لوگوں کو باہر سے بلایا اور اب اس طرح کے ٹیکس لگا کر ان کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، چونکہ گاڑیوں کے پرزے درآمد کیے جاتے ہیں اور آٹو انڈسٹری کو اس ضمن میں کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے اس لیے بھی بہت سے پلانٹ بند ہو چکے ہیں۔

’اس پالیسی سے حکومت کو یہ نقصان ہو گا کہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا، آٹو انڈسٹری مشکل میں آنے سے بہت سے لوگوں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ بھی بڑھے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، آئی جی جیل خانہ جات کا ایک ماہ قبل لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

ایف بی آر نےمالی سال 2024 کے لیےمتوقع ٹیکس وصولی کانظرثانی شدہ ہدف بھی عبورکرلیا

گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم کے لیے کتنی رقم کا اعلان کیا، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے، وزیر اطلاعات کا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل

ویڈیو

موجودہ قیادت پرویز الٰہی اور شاہ محمود سے خائف ہے، نہیں چاہتے کہ شاہ محمود جیل سے باہر آئیں، فواد چوہدری

سب سے زیادہ دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے، ایڈووکیٹ مہر سلطانہ

گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے پہلی محبت پر خاموشی توڑ دی

کالم / تجزیہ

علی بیگ کا چمن اور میٹا مورفسس

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، انڈیا کو مبارکباد دوں یا جنوبی افریقہ کو صلواتیں سناؤں؟

تحریک انصاف کی قیادت بحرانی کیفیت کا شکار