نگراں وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسے الگ ڈویژن کا درجہ دے دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے انٹیلی جنس بیورو کو الگ ڈویژن کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
IB Notification by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd
نگراں حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے رول 3 کے تحت فوری طور پر کابینہ سیکریٹریٹ میں انٹیلی جنس بیورو ڈویژن کے نام سے ایک نیا ڈویژن تشکیل دیا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کے عہدے کو نئے ڈویژن میں بطور سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلی جنس بیورو ڈویژن کا دفتر کابینہ ڈویژن میں قائم ہوگا۔
لہٰذا رول 10 کی ذیلی شق (1) کی شق (ڈی)، شیڈول ٹو کے آئٹم 2 کی انٹری 14 اور شیڈول وی اے کی شق نمبر 1 کو خارج کیا جاتا ہے۔ رولز آف بزنس 1973ء میں ضروری ترامیم مقررہ وقت پر کی جائیں گی۔