ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات میں اضافے کے لیے معاہدے پر دستخط

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے ملک میں وافر مقدار میں موجود گلابی ہمالیائی نمک کی قدر میں اضافے اور برآمد کے مشترکہ منصوبے پر ایک امریکی کمپنی سے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل یعنی ایس آئی ایف سی اور وزارت توانائی کے زیر اہتمام پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم میریکل سالٹ ورکس کلیکٹیو انکارپوریٹڈ کے مابین ہمالیائی گلابی نمک کی قدر میں اضافے اور برآمد کے مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔

مزید پڑھیں

میریکل سالٹ ورکس کے عہدیدار مبارک خان کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی کے ساتھ مشترکہ معاہدہ میں ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ذکر ہے، اس معاہدے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے۔

وزارت توانائی کے زیرِ اہتمام اس تقریب کے کامیاب انعقاد پر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مطابق میریکل سالٹ ورکس پہلی کمپنی ہے، جو نئے طریقے کار کے تحت سرمایہ کاری کررہی ہے، اس منصوبے میں کینیڈین سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تقریب میں شریک ایک غیر ملکی سرمایہ کار کا کہنا تھ کہ ایس آئی ایف سی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس پروجیکٹ کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری وسیع پیمانے پر پھیلے گی جس سے ترقی میں اضافہ ہوگا۔

کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کار کا کہنا تھا کہ وہ ایس آئی ایف سی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جس کی بدولت یہ معاہدہ آسان مراحل میں طےپا گیا، اس معاہدے سے پاکستان کے معدنی ذخائر کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوگی جس سے ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

’مجھے یقین ہے کہ اس مشترکہ معاہدے سے پاکستان میں غیر ملکی صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا، پاکستان اس معاہدے کے ذریعے بیش بہا معاشی فوائد سے مستفید ہوگا، پاکستان کی سرزمین گلابی نمک کی دولت سے مالا مال ہے جو صرف پاکستان میں موجود ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل